طاقتور روسی فوج کی وجہ سے یوکرینی فوج کی کارروائیاں سست پڑ گئیں، پیوٹن

Published On 22 June,2023 05:35 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کی طاقتور فوج کی وجہ سے یوکرینی فوج کی کارروائیاں سست پڑ گئی ہیں، یوکرین کو جنوب میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا جہاں اس کے مغربی ٹینک تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ملٹری اکیڈمیوں کے فارغ التحصیل طلباء اور افسروں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر والادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جلد ہی تعینات کر دیے جائیں گے، میزائل 10 سے زیادہ جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی کارروائی کو کچھ عرصہ تک خاموشی سے دیکھا، یوکرین کو اہلکاروں اور سازوسامان دونوں میں شدید نقصان ہو رہا ہے، یوکرین کے پاس اسلحہ کے ذخائر ہیں، وہ سوچتا ہے کہ انہیں کہاں اور کیسے استعمال کیا جائے، یوکرین کے پاس کل رات تک 245 ٹینک اور مختلف اقسام کی 678 بکتر بند گاڑیاں تھیں۔