کینیڈا کا یوکرین کو مزید 375 ملین ڈالر فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان

Published On 11 June,2023 07:49 pm

کیف: (دنیا نیوز) کینیڈا نے یوکرین کو مزید 375 ملین ڈالر فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، کینیڈا یوکرینی لڑاکا پائلٹوں کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوکرین میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کریں گے اور مزید 375 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا یوکرائنی لڑاکا پائلٹوں کو تربیت دینے کیلئے تیار ہے جبکہ اس موقع پر یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔