پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس، یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
روسی صدر پیوٹن کو بھیجے گئے پیغام میں شمالی کوریا کے رہنما نے پیانگ یانگ اور ماسکو کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ میں روس کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اپنے ملک اور روس کے درمیان تعلقات کو قیمتی سٹریٹجک تعلقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مذکورہ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔
دوسری جانب امریکا، نیٹو اور یورپی ممالک جنگ میں یوکرین کی بھر پور دفاعی مدد کر رہے ہیں۔