چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد ہلاک

Published On 05 July,2023 05:02 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے درجنوں افراد کی جانیں لے لیں۔

میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔