بیجنگ : (ویب ڈیسک ) امریکہ کی سیکریٹری خزانہ جینیٹ ییلن نے کہا ہے کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو میں جینیٹ ییلن نے کہا کہ چینی حکام کے ساتھ 10 گھنٹے کی براہ راست ملاقاتیں نتیخہ خیز رہیں اور ان کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آئے گا۔
جینیٹ ییلن چار روزہ دورے پر چین پہنچی تھیں اور آج واپس روانہ ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کئی اہم معاملات میں کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات ہیں اور ان کو ایک دوسرے سے ’براہ راست اور واضح‘ بات چیت کرنی چاہیے۔
امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر معاشی فائدہ حاصل کرنا نہیں ہے ۔
ان کامزید کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عدم استحکام کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں ممالک میں تصادم کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور میرا بھی یہی خیال ہے۔
جینیٹ ییلن نے دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے معاشی ماہرین، خواتین ماہرین اقتصادیات اور سینیئر چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔