برازیل میں فٹبال شائقین کی بس کو حادثہ، 7 افراد ہلاک، 36 سے زائد زخمی

Published On 22 August,2023 07:16 am

برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں فٹ بال شائقین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، 7 افراد ہلاک جبکہ 36 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلب کا میچ ختم ہونے کے بعد بس شائقین کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس سڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جا گری۔

حادثہ برازیل کی ریاست میناس گیریس میں پیش آیا، بس میں 40 سے زائد شائقین سوار تھے، حادثے کے باعث 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔