ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی جس کے بعد حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر کے فوج کو شہریوں کی مدد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
جنگلات کی آگ نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر کیلونا میں 30000 افراد کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا، یلونائف کے 36000 شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے، برٹش کولمبیا کے وزیر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ 5600 جگہوں پر شدید آگ جل رہی ہے، اس وقت ہلاکتوں اور نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔