کینیڈا : جسٹن ٹروڈو نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردیں

Published On 27 July,2023 11:45 am

اوٹاوا: (دنیانیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے سات نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا ہے تاہم وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ، اور وزیر خارجہ میلانیا جولی اپنے عہدوں پر برقرار ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کی ان تبدیلیوں کا مقصد مہنگائی میں کمی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کر نا ہے۔

اپوزیشن قدامت پسند رہنما پیئر پوئیلیور نے اس تبدیلی کو وزیر اعظم کی ناکامیوں کا ثبوت قرار دے دیاہے ، ان تبدیلی سے واضح پیغام جاتا ہے کہ حکومت ووٹرز سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹروڈو کی سابق کابینہ میں صرف 8 ارکان اپنے سابقہ عہدوں پر برقرار ہیں ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  8سالوں سے اقتدار میں ہیں، اور ان کو ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے شدید بحران کا سامنا ہے ۔