کینیڈین وزیراعظم نے تمام قسم کے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا

کینیڈین وزیراعظم نے تمام قسم کے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے ورلڈ اکنامک فورم میں گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف اور ممکنہ ٹیرف کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

اجلاس میں مارک کارنے کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دباؤ اور ٹیرف کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں بلکہ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں طاقتور ممالک اپنی مرضی نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے قواعد پر مبنی عالمی نظام خطرے میں ہے اور بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔