کینیڈین وزیر اعظم کا جنگل کی آگ سے جلنے والے مکانات کی تعمیر نو کا اعلان

Published On 19 August,2023 10:11 pm

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جنگل کی آگ سے جلنے والے مکانات کی تعمیر نو میں مدد کرے گی۔

متاثرین کیلئے بنائے گئے شیلٹر ہومز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے ریسکیو حکام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بروقت کارروائی کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 22 ہزار افراد بےگھر

اس موقع پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی مغربی ریاست برٹش کولمبیا میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے جس سے ایک ہزار مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو آگ بجانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔