کانگو: سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آتشزدگی، 7 بچے ہلاک، 4 شدید زخمی

Published On 21 August,2023 06:56 am

کنشاسا: (ویب ڈیسک) کانگو میں سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آتشزدگی سے7 بچے جھلس کر ہلاک جبکہ4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مشرقی کانگو میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ میں پیش آیا، مرنے والوں میں 1 سے 5 سال کی عمر کے 7 بچے شامل ہیں۔

4 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، آگ نے تمام قریبی کیمپوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، رواں برس مئی میں کانگو میں سیلاب کی وجہ سے یہ شہری بے گھر ہوگئے تھے۔