پیرو: بس حادثے میں 13 افراد ہلاک، 5 زخمی

Published On 20 August,2023 02:50 pm

پیرو: (ویب ڈیسک ) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کاکہنا ہے کہ مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 200 میٹر گہرائی میں گر گئی، حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو پسکو شہر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی قصبے سے دارالحکومت لیما جانے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔

یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پیرو میں ٹریفک حادثات عام ہیں، سال  2019ء میں صرف  ٹریفک حادثات میں 4414 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔