نوابشاہ: مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Published On 15 August,2023 08:49 am

نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ میں مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے کھڈر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آ گیا، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔