بہاول پور: (دنیا نیوز) بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، 40 سالہ ثمینہ مائی اور 10 سال کی ام حبیبہ موقع پر دم توڑ گئی۔
ریسکیو نے حادثے میں زخمی ہونے والے باپ اور اس کی 20 سالہ بیٹی کو ہسپتال داخل کرا دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔