بالاکوٹ: بریک فیل سے ہونے گاڑی الٹ گئی، 18 سیاح زخمی

Published On 07 August,2023 06:59 pm

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) بریک فیل ہونے کے باعث سیاحوں سے بھری گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 18 سیاح زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں سنگڑ کے مقام پر سیاحوں کی ہائی روف گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث شاہراہ کاغان پر الٹ گئی، حادثے میں 18 سیاح زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق پشاور سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران وادی کاغان میں تیسری ہائی روف کو حادثہ پیش آیا، پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ کے دوران اختیاطی تدابیر کو اپنا کر حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔