احمد پور شرقیہ: تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 07 August,2023 06:37 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی، ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں چوک بٹھہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی ، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں چار افراد شراب کے نشہ میں دھت ہوکر سوار تھے، ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔