سرگودھا: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ سرگودھا میں چک 76 جنوبی بھاگٹانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت موقع پر دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں انصر، اس کی بیوی انصراں بی بی ،10 سالہ بیٹا امان اﷲ اور 8 سالہ بیٹی گلشن شامل ہیں۔
حادثہ کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔