لورالائی: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

Published On 09 August,2023 09:05 am

لورالائی: (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ مرتت کے مقام پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق وین اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔