صادق آباد: تیز رفتار بس ٹرالر سے جاٹکرائی، 10 مسافر زخمی

Published On 07 August,2023 11:17 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس ٹرالر سے جاٹکرائی، حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ملتان سکھر موٹروے پر اعظم پور ریسٹ ایریا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرائی، حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر 4 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، حادثے کا شکار بس بہاولپور سے کراچی جارہی تھی۔