جہانیاں: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
افسوسناک حادثہ خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل اور تیز رفتار بس کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا، مرنے والوں میں 20 سالہ احسن اور 30 سالہ سلیمہ بی بی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے بس تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔