اوکاڑہ: گھر کی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص جاں بحق، خاتون زخمی

Published On 13 August,2023 07:14 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھر کے کمرے کی بانسوں سے بنی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 55 ٹو ایل میں پی آیا جہاں بانسوں سے بنی چھت گرگئی، حادثے میں 60 سالہ شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پرپہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے سے ایک شخص اور خاتون کو باہر نکال لیا، 60 سالہ شخص دم توڑ چکا تھا جبکہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت اکرم ولد ہدایت کے نام سے ہوئی ہے، نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔