عارف والا: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 14 August,2023 09:07 pm

عارف والا: (دنیا نیوز) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بہاولنگر روڈ پر چک سوہاوا محل کے قریب پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس چوک مرلے اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا منتقل کردیا گیا۔