سجاول: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

Published On 13 August,2023 09:12 pm

سجاول: (دنیا نیوز) نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سجاول کے قریب نودو بھارن بس سٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے دونوں باپ بیٹے ہیں، مقامی افراد نے دونوں باپ بیٹے کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردیں۔