عارف والا: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق

Published On 16 August,2023 06:26 pm

عارف والا: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پاکپتن روڈ پر اڈہ رنگشاہ کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹرالر سے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ کمسن بیٹی سمیت جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت محمد طفیل اور مہر فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔