ہوائی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا ہے کہ آگ کے باعث ماوئی میں ہونے والے نقصان کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا کہ ہم نے آگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دینے کیلئے ماوئی میں 2 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس کو محفوظ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تمام زندہ بچ جانے والوں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے ریڈ کراس کے ساتھ کام کر رہی ہے، 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن کی لاگت تقریبا 6 ارب ڈالر ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اس افسوسناک حادثے میں ہم نے جو قیمتی جانیں گنوائیں ان کی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں اضافہ متوقع ہے۔