میامی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے روانہ ہونے والی پرواز کا پائلٹ طیارے کے باتھ روم میں گرنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق لاٹم ایئر لائنز کی فلوریڈا سے سینٹیاگو جانے والی پرواز میں 271 مسافر سوار تھے، اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد 56 سالہ کپتان کو اپنی طبیعت ناساز محسوس ہوئی جن کو باتھ روم میں گرنے کے بعد عملے کی جانب سے ہنگامی طبی امداد دی گئی۔
ایئر لائن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جب طیارہ لینڈ ہوا تو ایمرجنسی سروس نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ پائلٹ کی موت ہوگئی، پائلٹ ایون اینڈور کو 25 سال کا تجربہ تھا۔