واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی چین اور روس کی ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز رفتار سے سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائلوں کی دوڑ میں سپر پاور امریکا اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس کے پاس ہائپر سونک میزائل دنیا کیلئے خطرہ ہیں، ہائپرسونک میزائل امریکی دفاعی سسٹمز کی برتری کیلئے چیلنج ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی ہائپر سونک میزائل امریکی فوجی بیڑے کے دفاع کو ناکام بنا سکتے ہیں۔