یوگی آدتیہ ناتھ کی سندھ کو طاقت کے زور پر واپس لینے کی بڑھکیں

Published On 10 October,2023 03:30 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کا انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سندھ کو طاقت کے زور پر واپس لینے کی بڑھکیں مارنے لگا۔

بھارت میں اگلے برس عام انتخابات ہیں جن کے پیش نظر مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیے کو ہتھیار بنا لیا ہے، اس سلسلے میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مودی سرکار سے سندھ پر حملہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سندھ کو واپس لینا بھارت کیلئے مشکل نہیں۔

اس پر بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن نے کہا کہ مودی کے انتہا پسند جذبات کی وجہ سے ہندو بالادست پاگل ہو چکے ہیں، مودی سرکار کو دوسرے ممالک میں دخل اندازی کے بجائے منی پور اور پنجاب پر توجہ دینی چاہیے۔