اسرائیل پر حملے کیلئے حماس نے پانی کے پائپ سے میزائل تیار کیے

Published On 12 October,2023 10:34 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل پر حملے کیلئے حماس جنگجوؤں نے میزائل پانی کے پائپ سے تیار کیے، حماس کے میڈیا ونگ نے ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے ماہرین اور جنگجو پانی کے پائپ نکال کر میزائل بنا رہے ہیں، میزائل کی بناوٹ اور بارود کی بھرائی حماس کارکنوں نے کی، بعد میں یہ میزائل لانچنگ سائٹس پرمنتقل کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے خود ساختہ میزائل اسرائیل پر داغ کر اسے ہلا کر رکھ دیا، اب تک 5 ہزارسے زائد میزائل اسرائیل پر داغے جاچکے ہیں۔

حماس نے 20 منٹ میں 5 ہزار میزائل فائر کئے، حماس کے حملوں میں اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم بھی ناکام رہا۔