دنیا اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا لائسنس نہ دے: امیر قطر

Published On 24 October,2023 07:53 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمید نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا مفت لائسنس نہ دے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمید نے کہا کہ غزہ میں پیش آنےوالے واقعات عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری غزہ کے اندر ہونے والے مظالم روکنے میں کردار ادا کرے۔

شیخ تمیم بن حمید نے کہا کہ غزہ میں پیش آنے والی صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے، اسرائیلی فوج کا غیر قانونی محاصرہ اور قبضہ ختم ہونا چاہئے، دوہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ فلسطینی بچوں کی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی، اسرائیل غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، اسرائیل حماس تنازع فوری اور دیر پا حل نکلنا چاہئے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمید نے دونوں طرف سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی مذمت بھی کی۔