اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کردیا

Published On 16 November,2023 12:04 pm

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیل نے سلامتی کونسل کا جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یورپی ملک مالٹا کی جانب سے غزہ میں کئی روز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پیش کی گئی۔

اس قرار داد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پرجنگ میں وقفے کا مطالبہ کیا جس کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا ،برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں :سلامتی کونسل نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

قرارداد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ محصور غزہ کی پٹی کے 24 لاکھ باشندوں میں لگ بھگ 16 لاکھ افراد حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل کے پرتشدد حملوں اور بمباری سے فرار ہو کر مصر کے قریب جنوبی علاقوں میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔

سات اکتوبر کو شروع ہونیوالی اس جنگ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک ساڑھے 11ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4ہزار 660 بچے اور 3ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔