نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج کے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں، غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے، حملے بند کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہیلتھ ورکرز، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے، غزہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں ادویات، ایندھن اور خوراک وسیع پیمانے پر پہنچائی جائے، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔