اسلاموفوبیا بڑھنے سے برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے لگے ہیں: ناز شاہ

اسلاموفوبیا بڑھنے سے برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے لگے ہیں: ناز شاہ

برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے باعث برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، لوگ بچوں کے مستقبل سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت برطانوی مسلمان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، مسلمانوں پر حملوں کے اعداد و شمار چیخ چیخ کر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے پر بھی تیار نہیں ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا سے متعلق آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی تجویز کردہ تعریف اپنائے۔