نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

Published On 11 December,2023 01:23 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ مضبوط، زیادہ متحد بھارت کی تعمیر کا ہمارے اجتماعی عزم کا عہد ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔