آئی سی جے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس کی سماعت 11 جنوری کو کریگی

Published On 09 January,2024 09:05 am

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے پر سماعت 11 اور 12 جنوری کو کرے گی۔

کیس بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر کیا گیا۔

کیس میں غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل کے خلاف، فلسطینیوں کی نسل کشی کا موقف اپنایا گیا ہے، مقدمے میں غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

جنوبی افریقا نے 84 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ کرنے والے حالات پیدا کر کے نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔