امریکا : شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک

Published On 11 January,2024 08:40 am

نیویارک : (ویب ڈیسک) امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں  برف سے ڈھک چکی ہیں۔

 نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں۔

نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور850 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔