ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ انسانیت کے خلاف جرم ہے، یہ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں ہے
ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ امن کی خواہش کے باوجود ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جنگ سے صرف شہریوں کی اموات اور رہائشی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے۔
پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اور لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، ہمیں امن کی تعلیم دینی چاہیے، دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینا ہے۔