دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے ثالثی کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ فرانس کے تعاون سے غزہ میں 11 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے، غزہ میں مواصلاتی نظام تباہ ہونے سےامدادی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو غزہ کی صورتحال پر سنجیدہ ہونا پڑے گا، بحیرہ احمر کی صورتحال سے واقف ہیں ، کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ جاری رہی تو پورے خطے کے امن کو نقصان ہوگا۔