ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فرانسیسی ہم منصب کیتھیرین کولونا سے ٹیلی فونک رابطہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل حماس تنازع سمیت یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے بارے بات چیت کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی رہنما غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کریں ، ہسپتالوں کا محاصرہ بند کیا جائے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا د مہیا کی جائے، غزہ میں خوراک،پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین بین الاقوامی اور انسانی قوانین پر عمل کریں۔