پیرس: (دنیا نیوز) حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے بارے تجویز موصول ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز پیرس میں قطری ،مصری ،امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے بارے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمار ا بنیادی مقصد غزہ میں فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہے، حماس چاہتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء ہونا چاہیے، حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی چاہتا ہے۔