اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بعض ممالک کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے فنڈنگ معطل کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ اور نقل مکانی کے وقت فنڈنگ کی معطلی انتہائی پریشان کن ہے، غزہ کے لوگ اپنی روزمرہ کی بقا کیلئے امداد پر انحصار کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کیلئے لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے، یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں شیلٹر، خوراک اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک چھوٹے گروہ کے خلاف الزامات کی بنیاد پر فنڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے، فنڈنگ معطل کرنے والے تمام ممالک اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) January 29, 2024