امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

Published On 31 January,2024 09:34 pm

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر امریکا کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بتایا کہ ایف-16 جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع سمندر میں گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا میں ایف-16 کے گر کر تباہ ہونے کا یہ ایک مہینے کے اندر دوسرا واقعہ ہے۔

امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بیان میں کہا کہ ایف-16 جنگی فیلکن طیارہ 8 فائٹر ونگ میں شامل تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی پیش آئی اور اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔