بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ کی سفارتی اسناد وصول کیں جس کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
مولوی اسد اللہ بلال کریمی 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔
یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے اواخر میں چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔