فلوریڈا : طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Published On 02 February,2024 12:46 pm

فلوریڈا : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گزشتہ شام رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں سکی ہے تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔