امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب پیوٹن کو ٹھگ قرار دیدیا

Published On 16 March,2024 07:58 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو ٹھگ کہا، امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی روسی صدر کو قاتل، آمر، قصائی، جنگی مجرم کے القابات سے نواز چکے ہیں۔