ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 67 فیصد رہا۔
روسی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے چار امیدوار مدمقابل ہیں، صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل تین روز تک جاری رہا، صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی آج ہی متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آخری روز ولادیمیر پیوٹن اور کریملن حکومت کے ناقدین کی جانب سے مظاہروں کی کال دی گئی، مظاہرین کی جانب سے احتجاجی طور پر پولنگ سٹیشز پر حملے کئے گئے۔
صدر پیوٹن کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں، نتائج کی تصدیق مرکزی الیکشن کمیشن 28 مارچ تک کرے گا۔