امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچ گئے

Published On 22 March,2024 08:02 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعہ کے روز تل ابیب پہنچے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق بات کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران قاہرہ سے اسرائیل پہنچے ہیں جہاں ان کی اسرائیلی حکومت سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم پر بات ہوگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی حکومت پر رفح میں گراؤنڈ آپریشن نہ کرنے پر زور دیں گے، اس سے قبل انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رفح میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ 

Advertisement