واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کا صدر جوبائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کا معاملہ، 30 سے زائد ڈیموکریٹک ارکان نے صدر اور وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں ،انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے، شہریوں سمیت امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔
خط میں ارکان ایوان نمائندگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کی منظوری دینا غیر منصفانہ ہے، غزہ قحط کے دہانے پر ہے، انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ایوان نمائندگان کا خط میں یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کی امداد کیلئے راہداری کھولنے اور جنگ بندی کیلئے اقدامات معدوم دکھائی دیتے ہیں، ہم بائیڈن انتظامیہ کی جانب غزہ میں انسانی امداد کو سراہتے ہیں، مگر یہ کوششیں غیر معمولی ضروریا ت کو پورا کرنے کیلئے نا کافی ہیں۔
ایوان نمائندگان ایوان کی سابق سپیکر اور بائیڈن کی اتحادی نینسی پیلوسی سمیت 29کے قریب قانون سازوں نے خط پر دستخط کیے۔
واضح ہے غیر ملکی میڈیا امریکہ سمیت یورپی ممالک پر غزہ میں اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے دباؤ بڑھ رہاہے ۔