سعودیہ سمیت خلیجی اور یورپی ممالک میں بھی عید الفطر منائی گئی

Published On 10 April,2024 08:44 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کیرالہ اور لداخ کے علاوہ کہیں چاند نظر نہیں آیا، ان مقامات پر آج جبکہ بیشتر بھارت میں عید الفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

ادھر بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الفطر کل بروز جمعرات کے روز منائی جائے گی۔