یورپ جاتے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک

Published On 24 April,2024 06:06 am

پیرس: (دنیا نیوز) یورپ جاتے ہوئے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی کشتی انگلش چینل عبور کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھنے پر ڈوب گئی، مرنے والوں کی لاشیں شمالی فرانس کے ویمیروکس ساحل پر ملیں، کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد فرانسیسی بحریہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

فرانسیسی بحریہ کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے دوران 100 تارکین وطن کو بچا لیا، مرنے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، کشتی کو حادثہ برطانیہ میں تارکین وطن کی ملک بدری کے بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔
 

Advertisement